حیدرآباد۔4-فروری(اعتماد نیوز)آج گروپ آف منسٹرس کے آخری اجلاس کا اختتام عمل
میں آیا۔ اس اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے ‘مرکزی وزرا غلام
نبی آزاد ‘ویرپا موئلی‘جئے رام رمیش اور دیگر وزرا نے شرکت کی۔ اس اجلاس
میں معمولی ترمیمات کے ساتھ وزارتی گروپ نے بل کو منظوری دے دی۔ چنانچہ
ترمیمی کام کو مرکزی وزیر جئے رام رمیش کو سونپ دیا گیا۔تاہم سیما آندھرا
سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزرا نے اپنے 5صفحات پر مبنی نوٹ کے دریعہ
وزارتی
گروپ سے اسمبلی میں مسترد کر دہ تلنگانہ کے بل کو پارلیمنٹ میں پیش نہ
کرنے کا مطالبہ کیا۔چنانچہ انہوں نے اپنے اس نوٹس کو گروپ آف منسٹرس کے
حوالہ کیا۔
بل پر ترمیمات یہ ہیں:۔
سیما آندھرا میں نئے دار الحکومت کے قیام کے لئے ابتدائی مرحلہ میں دس ہزار کروڑ روپئے کی منظوری
رائل سیما کے لئے خصوصی پیکیج
نئی ریاست کے لئے دس سال تک ٹیکس سے استثنا
بھدراچلم علاقہ سے قطع نظر ماباقی ریوینیو علاقہ کو سیما آندھرا میں ضم کیا جائے۔